0
Friday 9 Jun 2023 13:31
تعلیم، صحت کے فروغ اور آبادی پر کنٹرول سے پاکستان کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی

5 ای فریم ورک پاکستان میں معاشی ترقی کا گیم چینجر ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب

سستی اور بلا تعطل توانائی کی فراہمی سے معیشت و کاروبار میں نئی تیزی آئے گی
5 ای فریم ورک پاکستان میں معاشی ترقی کا گیم چینجر ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 5 ای فریم ورک پاکستان میں معاشی ترقی کا گیم چینجر ثابت ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایکسپورٹس ای پاکستان واٹر اینڈ فوڈ سکیورٹی، انوائرمنٹ، انرجی اور ایکویٹی ٹرن آراؤنڈ پاکستان کے ستون ہیں۔ اس فریم ورک کے ذریعے برآمدات میں اضافے کے لئے نئے کاروبار، روزگار کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت کے فروغ اور آبادی پر کنٹرول سے پاکستان کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ سستی اور بلا تعطل توانائی کی فراہمی سے معیشت و کاروبار میں نئی تیزی آئے گی، آبی ذخائر اور غذائی تحفظ کے ذریعے ماحول بہتر بنایا جائے گا۔
 
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ای پاکستان کے ذریعے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دیں گے، انہیں با اختیار بنائیں گے۔ جی ڈی پی کے لحاظ سے فسکل خسارے کا 4.9 فیصد سے کم ہو کر 4.6 فیصد پر آنا بڑی کامیابی ہے، یہ حکومت کی درست معاشی پالیسی کا مثبت نتیجہ ہے۔ وزیر اطلاعات کاکہنا تھا کہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 76 فیصد کمی درست معاشی پالیسی کی علامت ہے، تجارتی خسارے میں 40.4 فیصد کمی معاشی اقدامات کی درستگی ظاہر کرتی ہے۔ تجارتی خسارہ 25.8 ارب ڈالر ہوگیا ہے جو 43.4 ارب ڈالر تھا، یہ بہتری کی جانب آغاز ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ درآمدات میں 29.2 فیصد کمی ہوئی جس کے معاشی صورتحال پر اثرات مرتب ہوئے، 72.3 ارب ڈالر کے مقابلے میں درآمدات کا 51.2ارب ڈالر پر آنا معاشی بہتری کی طرف قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے 5ہزار 348.2 ارب روپے کے مقابلے میں 6210 ارب روپے ٹیکس ریونیوز جمع ہوئے، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 7 لاکھ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کے ہدف کے مقابلے میں تقریبا 9 لاکھ 12 ہزار نئے ٹیکس دہندگان کو رجسٹرڈ کیا ہے جو کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کا ثبوت ہے۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ 1.15 ٹریلین روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ مختص ہونے سے ملک میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی اور روزگار بڑھے گا۔
خبر کا کوڈ : 1062828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش