0
Saturday 10 Jun 2023 08:14

قابض صیہونی رژیم کی جنگی مشقیں مقاومت کے مقابلے میں اُسکی نااہلی کو ظاہر کرتی ہیں، حماس

قابض صیہونی رژیم کی جنگی مشقیں مقاومت کے مقابلے میں اُسکی نااہلی کو ظاہر کرتی ہیں، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے امریکہ کے ساتھ اسرائیل کی جنگی مشق پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے حماس کے ترجمان "حازم قاسم" نے کہا کہ اسرائیل کی جنگی مشقیں مقاومت کے سامنے اپنی نااہلی کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جنگی مشقیں غزہ، مغربی کنارے، لبنان اور تمام علاقائی مقاومتی فورسز کے مقابلے میں اپنی ناتوانی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ حازم قاسم نے کہا کہ "Arc of threats" کے نام سے منعقد ہونے والی اس مشق میں امریکہ بھی شریک تھا، لیکن یہ مشق اسرائیلی رژیم کی مشکلات کو ختم نہیں کر سکی کیونکہ اس رژیم کے چاروں طرف مقاومتی فورسز وسیع طور پر موجود ہیں۔ حماس کے ترجمان نے اس امر پر زور دیا کہ فلسطینی عوام تمام محاذوں پر قوم کی بیدار فورسز کے ساتھ تعاون کے ذریعے اپنے آپ کو مضبوط کر رہی ہے تا کہ قدس کو مرکز قرار دیتے ہوئے قابضین کے خلاف اپنی جائز جدوجہد کے ذریعے آزادی و خود مختاری حاصل کریں۔
خبر کا کوڈ : 1062984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش