0
Saturday 10 Jun 2023 23:05

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنیکا فیصلہ

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 14 جون کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کی تعیناتی پر غور ہوگا۔ جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ آف پاکستان کی دوسری خاتون جج ہوں گی۔ اس سے قبل جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد ایک جج کی تعیناتی باقی رہ جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1063127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش