0
Saturday 15 Oct 2011 23:41

میڈیا مشکل دور میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پوری قوم کی طرح اسے بھی دہشتگردی اور انتہاپسندی جیسے خطرات کا سامنا ہے، گیلانی

میڈیا مشکل دور میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پوری قوم کی طرح اسے بھی دہشتگردی اور انتہاپسندی جیسے خطرات کا سامنا ہے، گیلانی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے بارے میں عالمی سطح پر غلط تشخص دور کرنے کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے، جوڈیشل کمیشن صحافی سلیم شہزاد قتل کی تحقیقات کر رہا ہے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میڈیا کو پوری قوم کی طرح دہشتگردی اور انتہا پسندی جیسے خطرات کا سامنا ہے، پاکستان کے بارے میں عالمی سطح پر غلط تشخص دور کرنے کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے، جوڈیشل کمیشن صحافی سلیم شہزاد قتل کی تحقیقات کر رہا ہے، صحافیوں کے قتل میں ملوث ذمہ داران کیخلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا، میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتے ہیں جبکہ پیمرا آرڈیننس 2002ء اور دیگر قوانین میں ترامیم کر دی گئیں ہیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ہفتے کو ساﺅتھ ایشین میڈیا کمیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں ہے اور حکومت میڈیا کی مثبت تنقید کا احترام کرتی ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میڈیا مشکل دور میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں ساوتھ ایشیا فری میڈیا ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کے دوران وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے رواں سال قتل ہونے والے صحافیوں کا نام لے کر کہا کہ ان کی حکومت کو صحافیوں کی قربانیوں کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران نشانہ بننے والے صحافیوں کے لیے بیس کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔ انہوں نے سیفما کیلئے تین کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 106575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش