1
0
Saturday 22 Oct 2011 00:39

ہزارہ کمیونٹی کے قتل میں ملوث افراد کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، وزیراعظم کا استاد محقق سے ملاقات میں عزم

ہزارہ کمیونٹی کے قتل میں ملوث افراد کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، وزیراعظم کا استاد محقق سے ملاقات میں عزم
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ حزب وحدت اسلامی افغانستان کے سربراہ استاد محقق نے اسلام آباد میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کے لئے ضروری ہے کہ افغانستان میں امن کا قیام یقینی بیانا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان افغان آرمی، پولیس اور انتظامیہ کو تربیت دینے کے لئے تیار ہے، تاکہ قیام امن کو یقینی بنایا جائے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے ان خیالات کا اظہار حزب وحدت اسلامی کے سربراہ استاد محقق سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ آل پارٹینز کانفرنس کی متفقہ قرارداد امن کا پیغام دیتی ہے۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کئے جائیں۔ اس سلسلے میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ، صدر کرزئی، ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور دیگر سربراہان سے ملاقاتیں اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دو دفعہ افغانستان کا دورہ کیا ہے اور صدر کرزئی سے اپنی فوجی قیادت کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک خوشحال اور مستحکم افغانستان کے حق میں ہیں۔ ہم افغان قوم کی ہر طرح سے امداد کے لئے تیار ہیں، جیسا کہ اس سے قبل بھی ہم نے تین ملین مہاجرین کو پناہ دی۔
کوئٹہ میں جاری ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے حال ہی میں کوئٹہ کا دورہ کیا ہے اور متاثرہ خاندانون کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور متعلقہ حکام کا احکامات جاری کئے ہیں کہ اس بیہمانہ کاروائی میں ملوث افراد کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہون نے کہا کہ میری ہدایت پر وزیر داحلہ رحمان ملک نے حال ہی میں کوئٹہ کا دورہ کیا ہے اور ہزارہ کمیونٹی کو یقین دلایا ہے کہ ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ 
یوسف رضا گیلانی نے استاد محقق کا افغانستان میں جناح ہسپتال کے لئے زمین وقف کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر استاد محقق نے بھی کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں برہان الدین ربانی کے مشن کے مطابق دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار کرنا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 108087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Australia
Sayed Yousof Raza Gelani Quetta main aya laken kisi bhi asi khandan se taziath ya TARGET KILLING ke bare mai koi khas baath ki Main khod un khandano main se ho jo es target killing main apno ko koya hon .
ہماری پیشکش