0
Wednesday 26 Oct 2011 23:39

پیپلز پارٹی کے جیالوں کے نواز لیگ قیادت کیخلاف تندوتیز بیانات

پیپلز پارٹی کے جیالوں کے نواز لیگ قیادت کیخلاف تندوتیز بیانات
گڑھی خدابخش:اسلام ٹائمز۔ نواز لیگ کی قیادت کے خلاف جیالوں کے تندوتیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے، سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کہتے ہیں کہ کہ تلخیوں کا ماحول نہیں پیدا کرنا چاہتے، زبان کھولی تو نواز شریف کو ملک سے بھاگنا پڑے گا۔ امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا ہے وزیراعلیٰ پنجاب نے مرکز کے خلاف بغاوت کر رکھی ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما گڑھی خدابخش آمد میں ایک طرف تو بیگم نصرت بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے رہے لیکن دوسری طرف نواز لیگ کی قیادت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کو بھی نہیں بخشا جسکی وجہ سے طلباء سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔ جیالوں نے رائے ونڈ محل کے سامنے دھرنا دیا تو شہباز شریف کو مستعفی ہونا پڑے گا۔ سینیٹر فیصل رضا عابدی نے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ "گو زرداری گو" تحریک پیپلز پارٹی کے خلاف ہے۔ بڑھکیں مارنے سے تحریک کامیاب نہیں ہوتی۔ پنجاب حکومت کے لیے بہتر ہے وہ ڈینگی پر توجہ دے۔ بیگم نصرت بھٹو کے قبر پر حاضری دینے والوں میں اعتزاز احسن، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا، شرمیلا فاروقی، عبدالستار ایدھی اور چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کے علاوہ دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔
خبر کا کوڈ : 109527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش