0
Monday 31 Oct 2011 12:23

امریکا کا خلیج فارس میں فوج بڑھانے کا منصوبہ، نیویارک ٹائمز

امریکا کا خلیج فارس میں فوج بڑھانے کا منصوبہ، نیویارک ٹائمز
اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اوباما انتظامیہ نے عراق سے انخلا کے بعد خلیج فارس میں فوج کی موجودگی بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ فوج کی موجودگی سے عراق اور ایران پر نظر رکھی جائیگی۔ نیویارک ٹائمز نے حکام اور سفارتکاروں کے حوالے سے کہا کہ اس سلسلے میں کویت میں جنگی فوجیوں کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے، جس سے عراق میں سیکیورٹی صورتحال ابتر ہونے یا ایران کی جانب سے فوجی مداخلت کی صورت میں فوری ردعمل ظاہر کرنے میں مدد ملے گی۔
اخبار کے مطابق یہ منصوبہ کئی ماہ سے زیربحث تھا مگر صدر باراک اوبامہ کی جانب سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد اس پر تیزی سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کو تشویش ہے کہ خطے سے فوجی انخلاء سے عدم استحکام مزید بدتر ہو سکتا ہے۔ کویت میں زمینی فوجیوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ امریکا خطے کے بین الاقوامی پانیوں میں مزید بحری جنگی جہاز بھیجنے پر بھی غور کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 110672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش