0
Wednesday 2 Nov 2011 22:20

کرپشن کی لعنت نے پاکستان جیسے عظیم ملک کی سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا، عمران خان

کرپشن کی لعنت نے پاکستان جیسے عظیم ملک کی سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کی لعنت نے پاکستان جیسے عظیم ملک کی سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے اور قانون کی بالادستی کیلئے ہر ممکن کوشش کر کے اسے عملی جامع پہنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چین کے سپروزن منسٹری کے نائب وزیر یاؤزنگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے تحریک انصاف کے وفد کو بدعنوانی کے خلاف قانون سازی کے تجربات کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا گیا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سائنسی بنیادوں پر کون کون سے پروگرامات تیار کیے جا سکتے ہیں۔ تحریک انصاف کے وفد نے چین میں جس طرح افسر شاہی اور سیاستدانوں کی کرپشن پر قابو پایا گیا اس پر دلچسپی کا اظہار کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے وفد کو اسٹیٹ کونسل کے حکام نے غربت کی کمی، شرح آبادی پر قابو اور بدعنوانی کے خلاف مہم بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 30سالوں میں چین میں کس طرح 400 ملین افراد کو غربت سے باہر نکالا گیا۔ اس کی بنیادی وجوعات میں بڑی وجہ معاشی نظام کی ترقی بھی شامل ہے۔ دیہی اور شہری غربت کو ختم کرنے کیلئے جو مختلف پروگرام متعارف کروائے گے، ان میں عمران خان نے دلچپسی کا اظہار کیا۔ وفد کو چین میں شرح آبادی پر قابو پانے کے بارے میں بھی مکمل طور پر آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چین کے انقلابی راہنما موزئے تنگ کے مزار پر بھی حاضری دی۔ اور چین میں مقیم پاکستانی سفیر مسعود خان کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ عشائیے میں بیجنگ میں مقامی پاکستانیوں سے ملاقات بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 111284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش