اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے، ڈرون طیارے نے ایک گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں گھر جل کر خاکستر ہو گیا، حملے کے بعد بھی امریکی جاسوس طیارے کافی دیر تک نیچی پروازیں کرتے رہے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے درپہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے نے جمعرات کے روز ایک گھر کو نشانہ بنایا، ڈرون طیارے نے گھر پر دو میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق اسی علاقے سے تھا اوران کا طالبان یا کسی بھی شدت پسند تنظیم سے تعلق نہیں ہے۔