0
Monday 25 Mar 2024 11:10

ہائیکورٹ، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

ہائیکورٹ، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس راحیل کامران نے صاحبزادہ حامد رضا کی درخواست پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ اس طرح کی درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، اس پر ابھی فیصلہ محفوظ ہے۔ جسٹس راحیل کامران نے کہا کہ آپ کسی آرڈر کے بغیر عدالت میں آ گئے ہیں، پشاور ہائیکورٹ کی پٹیشن خیبرپختونخوا کی حد تک ہے، موجودہ درخواست میں پنجاب اسمبلی کا معاملہ زیربحث ہے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ اس میں ایڈووکیٹ جنرل کا جواب آ چکا ہے، عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ اس پر ایڈووکیٹ جنرل کے دستخط کرائیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ اٹارنی جنرل کو بھی سن لیں، وہ بھی اس میں فریق ہیں۔
 
جسٹس راحیل کامران نے کہا کہ اٹارنی جنرل بھی سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔ اظہر صدیق معاونت کریں تاکہ کیس کو صحیح طریقے سے سن سکوں۔ یہ کیس اسی ہفتے کیلئے لگے گا، 2 سے 3 دن میں لگ جائے گا۔ عدالت نے کہا کہ اگلی سماعت پر جواب بھی طلب کریں گے اور دلائل بھی ہوں گے۔ وکیل اشتیاق خان نے کہا کہ ہم نے پہلے دن درخواست کی تھی کہ اس پر لارجر بنچ ہونا چاہئے، سماعت کیلئے کم از کم 3 رکنی بنچ ہونا چاہئے۔ جسٹس راحیل کامران نے کہا کہ آپ پشاور ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن بھی منگوائیں۔ وکیل اشتیاق اے خان نے کہا کہ مخصوص نشستیں وہاں پر چیلنج بھی نہیں ہیں، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 1124708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش