0
Monday 25 Mar 2024 13:41

کراچی میں فائرنگ سے تین بچوں کا باپ جاں بحق

کراچی میں فائرنگ سے تین بچوں کا باپ جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مچھر کالونی سراجی چوک کے قریب فائرنگ سے تین بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے مھچر کالونی سراجی چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ نور حسن کے نام سے کی گئی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق مقتول ساؤنڈ سسٹم کرائے پر دینے کا کام کرتا تھا اور تین بچوں کا باپ تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق مقتول کو طارق سراجی نامی علاقائی بدمعاش نے اس کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کیا ہے، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1124748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش