0
Monday 25 Mar 2024 14:03

سراج الحق عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

سراج الحق عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ قائم مقام امیر کے طور پر لیاقت بلوچ نے حلف اٹھا لیا۔ سراج الحق آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے اور مسجد نبوی میں اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق جماعت کے تمام امور لیاقت بلوچ چلائیں گے۔ لیاقت بلوچ نے قائم مقام امیر کا حلف اٹھا لیا۔ اس موقع پر شوریٰ ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 1124750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش