0
Monday 25 Mar 2024 17:19

کراچی میں انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں رہی، محمود مولوی

کراچی میں انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں رہی، محمود مولوی
اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے کراچی میں روز بروز بڑھتے اسٹریٹ کرائم اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پولیس انسانی جانوں کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کو لگانے ڈالنے میں ناکام ہوچکی ہے، یوں محسوس ہوتا ہے کہ کراچی میں انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں رہی، روز کئی ماؤں کی گود اجڑ رہی ہے لیکن پولیس حکام کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی، رمضان کے مبارک مہینے میں 10 کے قریب نوجوان اسٹریٹ کرائم کے دوران جان گنوا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر کا کوئی علاقہ جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ نہیں، کراچی کے شہری خوف میں زندگی بسر کررہے ہیں۔محمود مولوی نے کہا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیں اور جہاں جرم ہو وہاں تھانیدار کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی کو بھی معطل کیا جائے کیونکہ جب تک پولیس سے جواب طلبی نہیں ہوگی تب تک معاملات بہتر نہیں ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 1124793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش