0
Saturday 20 Apr 2024 17:56

کئی اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کی تباہی پر لبنانی حزب اللہ کا بیان

کئی اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کی تباہی پر لبنانی حزب اللہ کا بیان
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کئی بیانات جاری کرکے اپنے ملک کی جنوبی سرحدوں کے قریب اسرائیلی اڈوں پر آج کے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق صیہونی حکومت کے مسلسل جرائم، فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی مزاحمت کے جواب میں لبنان کی اسلامی مزاحمت نے لبنان کی جنوبی سرحدوں کے قریب قابض فوج کے متعدد فوجی ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا۔ حزب اللہ لبنان نے آج صبح قدرتی اسلحہ کے ذریعے مغربی الجلیل میں "حدب یارین" کے بیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

آج شام کو اعلان کیا کہ اپنے عملیات کو جاری رکھتے ہوئے قابضین کے خلاف "رویسات العلم" بیس پر حملہ کیا گیا اور اس کے اطراف میں اسرائیلی فوجیوں کے ٹھکانوں کو توپخانہ سے نشانہ بنایا گیا۔ لبنانی مزاحمت نے اعلان کیا کہ اس نے "ایفن میناحم" شہر کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں کے ٹھکانے پر راکٹ سے حملہ کیا۔ لبنان کی حزب اللہ نے بھی آج اعلان کیا ہے کہ وہ "الراھب" سرحدی مقام پر قابض فوج کے جاسوسی آلات کو نشانہ بنانے اور ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کی ذمہ دار ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش