0
Thursday 25 Apr 2024 20:37

پہلے مرحلے کے انتخابی رجحانات سے مودی پریشان ہیں، جے رام

پہلے مرحلے کے انتخابی رجحانات سے مودی پریشان ہیں، جے رام
اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان نریندر مودی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کے انصاف پر مبنی منشور کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات ہارنے کے خوف سے نریندر  مودی ہمارے منشور کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی میں یہ واضح کر دوں کہ کانگریس پارٹی کے انتخابی منشور میں وراثتی ٹیکس یا جائیداد کی تقسیم کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ جے رام رمیش نے زور دے کر کہا کہ انتخابات کے پہلے مرحلے کے رجحانات سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ بی جے پی کی کارکردگی میں زبردست گراوٹ آنے والی ہے۔ کچھ جگہوں پر پارٹی کی سیٹیں کم ہوجائیں گی اور کچھ جگہوں پر مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ شکست کے خوف سے مودی نے انتخابی ایجنڈے سے انحراف کیا ہے اور 400 کو عبور کرنے اور ’مودی کی گارنٹی‘ کے نعرے لگانا بھی چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ’بھارت جوڑو انصاف ریلی‘ اور ’بھارت جوڑو ریلی‘ کے دوران لوگوں کی آوازوں کو سن کر منشور تیار کیا ہے۔ پچھلے 10 برسوں میں مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری بڑھی ہے اور مہنگائی پر کوئی کنٹرول نہیں ہے اور سماج میں معاشی نابرابری بھی بڑھی ہے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ ہم یہ پارلیمانی الیکشن اپنی ’پانچ انصاف کی 25 گارنٹی‘ کے ساتھ لڑ رہے ہیں اور 04 جون کو مکمل اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائیں گے۔ مودی کے اس بیان پر جس میں کہا گیا تھا کہ کانگریس کے منشور کا ذکر تشہیر کا باعث بنا، لیکن منفی تشہیر۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی ہمیں اس پچ پر لے جانا چاہتے ہیں جہاں وہ ہمیں کھیلنا چاہتے ہیں، لیکن ہم اپنی پچ پر کھیلیں گے جہاں سب کے لئے انصاف ہو اور معاشی اور سماجی برابری ہو۔
خبر کا کوڈ : 1131076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش