0
Thursday 25 Apr 2024 22:36

این اے 81، الیکشن کمیشن نے چودھری بلال اعجاز کی رکنیت بحال کر دی

این اے 81، الیکشن کمیشن نے چودھری بلال اعجاز کی رکنیت بحال کر دی
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے این اے 81 گوجرانوالہ سے چودھری بلال اعجاز کی رکنیت بحال کردی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چودھری بلال اعجاز کی رکنیت لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بحال کی گئی، الیکشن کمیشن نے بلال اعجاز کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، قومی اسمبلی سے نون لیگ کی ایک نشست کم ہوگئی۔ چودھری بلال اعجاز تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اور آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئے تھے، دوبارہ گنتی میں نون لیگ کے اظہر قیوم ناہرا کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1131159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش