0
Friday 26 Apr 2024 22:29

حماس کیساتھ معاہدے کیصورت میں اسرائیل کیجانب سے رفح پر حملے سے دستبرداری کی پیشکش

حماس کیساتھ معاہدے کیصورت میں اسرائیل کیجانب سے رفح پر حملے سے دستبرداری کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت (Yedioth Aharonot) نے صیہونی حکام سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور جنگبندی کا معاہدہ طے پا جاتا ہے تو تل ابیب رفح پر حملے کے اپنے ارادے پر نظر ثانی کرنے کو تیار ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دوسری جانب صیہونی ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ "اسرائیل جنگ جاری رکھنے کے اپنے ارادے سے ذرہ برابر پیچھے نہیں ہٹے گا!"

واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب عبرانی زبان کے میڈیا نے قبل ازیں دعوی کیا تھا کہ اسرائیل معاہدے کے تحت اپنی عقب نشینی کے مقابلے میں کم از کم 40 قیدیوں کی رہائی کے اپنے سابقہ ​​مطالبے سے دستبردار ہو گیا ہے۔

ادھر فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بھی قبل ازیں بارہا زور دیا ہے کہ وہ صرف اسی صورت میں قیدیوں کے تبادلے پر راضی ہو گی کہ جب غاصب صیہونی رژیم اسرائیل جنگ کے خاتمے اور غزہ سے اپنے مکمل انخلاء کا اعلان کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1131350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش