0
Sunday 28 Apr 2024 16:18

گورنر سندھ کا راشن کی تقیسم کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان

گورنر سندھ کا راشن کی تقیسم کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لوگوں کو راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے کامران ٹیسوری نے کہا کہ کسی کو کھانے پینے کے بنیادی مسائل میں الجھا نہیں دیکھنا چاہتا، دو وقت کی روٹی سے تنگ آ کر لوگوں کو انتہائی اقدام اٹھاتے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ کوئی فاقہ کشی کا شکار ہو، عوامی گورنر کا خطاب دینے والے شہریوں کے لیے جو کچھ ہو سکا کروں گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صاحب ثروت افراد کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے لوگوں کی مدد کے لیے مجھ پر اعتماد کیا۔
خبر کا کوڈ : 1131733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش