اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما خرم شیر زمان نے سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام لگا دیا۔ اپنے ایک بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ شہر قائد ہزاروں کی تعداد میں موبائل اور گاڑیاں چھینی جاتی ہیں، کراچی میں مزاحمت کرنے والے شہریوں کو قتل کر دیا جاتا ہے، اگر ڈکیت عوام کے ہاتھ لگ جائے تو لوگ زندہ جلا دیتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سندھ میں 15 سال سے سیف سٹی پراجیکٹ مکمل نہیں ہوا، صوبائی حکومت نے من پسند افراد کو پروٹوکول دے رکھا ہے۔