0
Monday 29 Apr 2024 03:42
اب تک 4 ہزار میزائل اور 6 ہزار کے قریب اینٹی ٹینک میزائل داغے جا چکے ہیں

حزب اللہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل پر کتنے ہزار میزائل داغے، تفصیلات سامنے آگئيں

پہلے غزہ میں جنگ بند ہونی چاہیے پھر لبنان میں بھی جنگ بند ہو جائے گی
حزب اللہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل پر کتنے ہزار میزائل داغے، تفصیلات سامنے آگئيں
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ مزاحمت کے خلاف صیہونی حکومت کی کسی بھی کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان غزہ کی مدد و حمایت کے لئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور یہ حمایت موجودہ حالات میں اور مستقبل میں بھی فلسطین اور لبنان میں صیہونی دشمن کے جنگی منصوبوں کے سامنے رکاوٹ بنی رہے گی۔ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ پہلے غزہ میں جنگ بند ہونی چاہیے پھر لبنان میں بھی جنگ بند ہو جائے گی۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ دنیا کو بیدار ہونا چاہیے اور غزہ کی جنگ کو روکنا چاہیے کیونکہ یہی حقیقت سے نزدیک ہے۔

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ حزب اللہ اپنے دشمن کو مناسب شکل میں جواب دے رہی ہے اور دشمن کی جانب سے جنگ کا پھیلاؤ، حزب اللہ اور مزاحمت کی جانب سے بھی جوابی کارروائی میں توسیع کا سبب بنے گا اور اسے کوئی روک نہیں سکتا۔ شیخ نعیم قاسم نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سات اکتوبر سے جنگ کے آغاز سے اب تک 4 ہزار میزائل اور 6 ہزار کے قریب اینٹی ٹینک میزائل حزب اللہ کی جانب سے شمالی مقبوضہ فلسطین پر داغے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر طرح کے مقابلے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش