0
Monday 29 Apr 2024 10:47

کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ دنیا بھر میں پاکستان اور کشمیر کی پہچان ہے

کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ دنیا بھر میں پاکستان اور کشمیر کی پہچان ہے
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز احمد عباسی نے کہا ہے کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ دنیا بھر میں پاکستان اور کشمیر کی پہچان ہے، یہ ادارہ یتیم بے سہارا بچوں کی نہ صرف پرورش اور کفالت کر رہا ہے بلکہ ان بچوں کی ابتدائی تعلیم سے لیکر اعلیٰ تعلیم کے حصول میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، کورٹ کے قیام سے لیکر اب تک کی جملہ رفاعی اور فلاحی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں، کورٹ سکول آف ایکسیلنس کی سالانہ تقریب میں بچوں کی پرفارمینس پر ادارہ کی پرنسپل، اساتذہ اور مینجمنٹ مبارک باد کی مستحق ہیں، چیئرمین چوہدری محمد اختر کی قیادت میں کورٹ نے مختصر عرصہ میں اپنی بہترین پرفارمینس کا مظاہرہ کر کے دنیا بھر میں اپنی حیثیت منوائی ہے جو ہمارے لئے قابل فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے زیراہتمام سکول و کالج کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات و ایوارڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت کورٹ کے چیئرمین چوہدری محمد اختر نے کی۔ سردار امتیاز احمد عباسی کا کہنا تھا کہ کورٹ کے چیئرمین چوہدری محمد اختر نے ساری زندگی انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کر رکھی ہے وہ پاکستان کے عبدالستار ایدھی جیسے رفاعہ عامہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ 8 اکتوبر 2005ء کے ہولناک زلزلہ میں ان کی متاثرین زلزلہ اور اس زلزلہ میں یتیم بے سہارا بچوں کی کفالت کا جو کام کیا ہے اس پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش