0
Monday 29 Apr 2024 15:53

افغانستان میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی صلاحیتیں واضح ہونی چاہیئیں، حسن کاظمی

افغانستان میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی صلاحیتیں واضح ہونی چاہیئیں، حسن کاظمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں ایران کے سفیر اور صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی نے تاکید کی ہے کہ ایران، افغانستان کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی تقرری سمیت افغانستان میں درپیش چیلنجز کو حل کرنے والے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتا ہے۔

حسن کاظمی قمی نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی صلاحیتیں کو واضح کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے طلوع نیوز کو بتایا کہ کوئی بھی اقدام جو تعمیری ہو حتی اگر افغانستان کے حالات کو بہتر بنانے میں مخصوص اہلیت کے حامل نمائندے کا انتخاب بھی مددگار ثابت ہو، تو اس کا بھی خیر مقدم کیا جانا چاہیئے!

افغانستان کے حکمراں ادارے کو تسلیم کرنے کے معاملے کے بارے انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی پہچان کا تعلق اس ملک کے عوام کی مرضی سے ہوتا ہے، ہم نے کئی بار آواز اٹھائی ہے، افغانستان کے عوام جو کہیں گے وہ ہمیں منظور ہو گا!

کابل میں ایرانی سفیر اور صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی نمائندے نے افغانستان کے موجودہ حالات کو پڑوسی ممالک کے قومی سلامتی کے مفادات پر اثر انداز قرار دیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا اب مان لے کہ افغانستان کے مسائل اور دہشتگردی کے مسئلے پر تشویش کے حل کے لئے علاقائی اتفاق رائے اور افغانستان کے ساتھ تمام ممالک کے مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے۔

اس سلسلے میں اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو جان لینا چاہیئے کہ افغانستان کے مسائل سے باہر نکلنے کے لئے ہمیں اس سمت میں آگے بڑھنا ہو گا تاکہ ہم مشترکہ تعاون کی صورت میں اسی حکومت کی مدد کر سکیں!
خبر کا کوڈ : 1131933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش