0
Sunday 5 May 2024 22:59

افغانستان روسی تیل کو جنوبی ایشیا تک پہنچائیگا، نورالدین عزیزی

افغانستان روسی تیل کو جنوبی ایشیا تک پہنچائیگا، نورالدین عزیزی
اسلام ٹائمز۔ طالبانی وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے اعلان کیا کہ افغانستان کی حکمران جماعت نے شہر ہرات میں ایک لاجسٹک سنٹر کے قیام پر قازقستان و ترکمانستان کے ساتھ اتفاق کیا ہے کہ جس کا مقصد برآمدات کے حوالے سے افغانستان کو خطے کے لئے اہم لاجسٹک پوائنٹ بنانا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے ساتھ گفتگو میں نور الدین عزیزی نے کہا کہ اس لاجسٹک سنٹر کے قیام کا مقصد جنوبی ایشیا تک، روسی تیل سمیت تمام برآمد کی ترسیل ہے۔

طالبانی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ کابل میں ترکمانستان و قازقستان کے حکام کے ساتھ طالبان کی گزشتہ ہفتے کی میٹنگ کے بعد اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ تکنیکی گروپ 2 ماہ کے اندر اندر اس لاجسٹک سنٹر کی تعمیر کے سرکاری منصوبوں پر ایک تحریری معاہدہ تیار کرے گا۔

نور الدین عزیزی کے مطابق اس لاجسٹک سنٹر کے قیام کے منصوبے کے بارے 6 ماہ کی بات چیت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سنٹر کی تعمیر میں تینوں ممالک مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مرکز افغانستان کی اسٹریٹجک پوزیشن سے فائدہ اٹھانے کے لئے طالبان کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے کہا کہ اس بناء پر صوبہ ہرات میں قائم کیا جانے والا یہ لاجسٹک سینٹر شمال کو جنوبی ایشیا کے ساتھ جوڑے گا جس میں 10 لاکھ ٹن تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش بھی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 1133014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش