0
Sunday 5 May 2024 23:01

افغانستان کیساتھ باہمی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، ژاؤ زنگ

افغانستان کیساتھ باہمی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، ژاؤ زنگ
اسلام ٹائمز۔ کابل میں چینی سفیر ژاؤ زنگ نے آج طالبانی وزیر دفاع ملا محمد یعقوب کے ساتھ ملاقات میں اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں قومی سلامتی کے استحکام سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کا بہترین موقع میسر ہوا ہے۔

 اس دوران ژاؤ زنگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین نے عدم مداخلت کی پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے افغانستان کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو جاری رکھا ہوا ہے اور وہ دوطرفہ تجارت، معیشت و دیگر امور میں بھی افغانستان کا شراکتدار اور اس کا ہمراہ ہے۔

طالبانی وزارت دفاع کی جانب سے شائع ہونے والے اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں ملا محمد یعقوب نے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات اور تجارتی و اقتصادی تعاون کو مثبت قرار دیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان و چین کے درمیان واضح مشترکات موجود ہیں۔

ملا محمد یعقوب نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بناتے ہوئے، ہم افغانستان میں چین کی سرمایہ کاری اور اس کے اقتصادی منصوبوں کی حمایت کرتے اور ان کی سلامتی پر ایک بار پھر یقین دلاتے ہیں!

جاری شدہ اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین نے سرحدی مسائل اور واخان راہداری کے ذریعے افغانستان و چین کو آپس میں ملانے کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 1133016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش