0
Tuesday 8 Nov 2011 13:22

مردان میں لڑکیوں کے سرکاری سکول کو دھماکا خیزمواد سے تباہ کر دیا گیا

مردان میں لڑکیوں کے سرکاری سکول کو دھماکا خیزمواد سے تباہ کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ ڈھیری میں شدت پسندوں نے لڑکیوں کا سرکاری ہائی سکول دھماکا خیزمواد سے تباہ کردیا، پولیس کے مطابق کاٹلنگ ڈھیری میں گرلز مڈل سکول جسے خیبرپختونخوا حکومت نے حال ہی میں ہائی سکول کا درجہ دیا تھا کو رات گئے دھماکا خیزمواد سے نشانہ بنایا، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا  سے سکول کے تین کمرے مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے، واقعہ کے وقت سکول میں کوئی موجود نہ تھا اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں اب تک شدت پسندوں کی جانب سے سینکڑوں سکولوں کو تباہ کیا جاچکا ہے جن میں زیادہ تر تعلیمی ادارے لڑکیوں کے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 112399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش