0
Saturday 19 Nov 2011 22:41

وسطی کرم و اپر اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بیس شدت پسند ہلاک

وسطی کرم و اپر اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بیس شدت پسند ہلاک
اسلام ٹائمز۔ وسطی کرم اور اپر اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ میں بیس شدت پسند ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ ماموزئی، آدو خیل اور میر خیل میں شدت پسندوں کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ شروع کر دی۔ شیلنگ کے نتیجے میں دس شدت پسند مارے گئے اور چار زخمی ہو گئے۔ متعدد شدت پسند تشویشناک حالت میں ہیں جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے شدت پسندوں کے تین ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا۔ یاد رہے کہ اورکزئی ایجنسی میں گزشتہ چند روز سے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں شدت آئی ہے اور اب تک وہاں سو سے زائد مبینہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کے دعوے سامنے آ چکے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 115378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش