0
Wednesday 30 Nov 2011 18:42

طلبہ سمیت پاکستان کی پوری قوم وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

طلبہ سمیت پاکستان کی پوری قوم وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی
اسلام ٹائمز۔ مہمند ایجنسی میں پاک فوج کی چوکیوں پر نیٹو جارحیت کیخلاف پنجاب یونیورسٹی میں ہزاروں طلبا نے امریکہ، نیٹو اور ایساف کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ مارچ کی قیادت وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران نے کی جب کہ یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ وطالبات، اساتذہ اور دیگر ملازمین نے بھی مارچ میں شرکت کی۔ طلبہ و طالبات، اساتذہ اور ملازمین نے نیٹو فائرنگ کے خلاف آئی بی اے ڈیپارٹمنٹ سے فیصل آڈیٹوریم تک مارچ کیا اور امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ 
اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ نیٹو نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ کیا ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع اور استحکام کے لیے طلبہ سمیت پوری قوم تیار اور متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستانی قوم کو کمزور نہ سمجھے اگر امریکہ نے اپنے اس اقدام پر معافی نہ مانگی تو اس کے اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ نیٹو کی جارحیت نے بکھری ہوئی قوم کو متحد کر دیا ہے اور طلبہ برادری دفاع وطن کیلئے ہراول دستہ ثابت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 118731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش