0
Thursday 1 Dec 2011 23:55

کراچی، عاشورہ پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشتگرد گرفتار

کراچی، عاشورہ پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں عاشور کے موقع پر دہشتگردی کا کا منصوبہ ناکام، سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے چار مبینہ دہشتگرد گرفتار کر کے خودکش جیکٹس اور بارود برآمد کر لیا۔ سی آئی ڈی کے انسداد انتہا پسندی سیل کے سربراہ ایس ایس پی چوہدری اسلم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان کے چار مبینہ دہشتگردوں کو موچکو کے علاقے سے گرفتار کر کے تین خودکش جیکٹس، بیس کلو بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان میں عبدالستار، شعیب، شاہ فہد اور نصراللہ شامل ہیں۔ چوہدری اسلم کے مطابق ملزمان عاشورہ پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ملزمان نے دوران تفتیش میں انکشاف کیا کہ انہوں نے سٹی کورٹ کے قریب تاجر کو ہلاک کرنے کی کوشش کی ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے کراچی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کو ناکام بناتے ہوئے چار مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی انسداد دہشتگردی سیل چوہدری اسلم نے گارڈن ہیڈ کو آرٹرز کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، ملزمان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔ چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ ملزمان اسلحہ اور خودکش جیکٹ بسوں میں لے کر آئے تھے، ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ملزمان خودکش حملے کیلئے کراچی آئے، جبکہ ملزمان نے سٹی کورٹ کے قریب تاجر کو ہلاک کرنے کی کوشش کا اعتراف کیا۔
خبر کا کوڈ : 119061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش