0
Thursday 1 Dec 2011 16:59

پشاور،محرم میں قیام امن کیلئے پولیس کا کریک ڈائون، 94مشتبہ افراد گرفتار

پشاور،محرم میں قیام امن کیلئے پولیس کا کریک ڈائون، 94مشتبہ افراد گرفتار

اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے کریک ڈاون کرتے ہوئے 94 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، ایام عزاء کے دوران صوبائی دارالحکومت میں امن و امان بر قرار رکھنے کے لئے پولیس افسران پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے مشتبہ افراد کے خلاف مختلف مقامات پر چھاپے مارے، اس دوران تھانہ گلبرگ کی حدود سے 37 مشتبہ افراد جو باڑہ، سوات اور ہنگو سے تعلق رکھتے تھے کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ تہکال کی حدود غنڈی کیمپ اور سبخان آباد میں مجموعی طور پر 47 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے 10 محرم تک جاری رہینگے جبکہ مشتبہ افراد اور افغان مہاجرین پر کڑی نظر رکھی جائیگی۔

خبر کا کوڈ : 119011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش