0
Thursday 8 Dec 2011 00:02

تبدیلی کی ہوا سے خائف صدر مملکت ملک سے باہر چلے گئے ہیں، شاہ محمود قریشی

تبدیلی کی ہوا سے خائف صدر مملکت ملک سے باہر چلے گئے ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج ملک میں تبدیلی کی ہوا چلی تو سنا ہے کہ صدر مملکت ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری واشنگٹن کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ عمران خان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پرعمل پیرا ہوکر عوام کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ 

ملتان میں حلقہ PP-195کے سابق امیدوار خالد جاوید وڑائچ کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی عمران سے سیاسی ہمکاری چند چہروں کو بدلنے کے لیئے نہیں، وہ وفاق کی مضبوطی اور مختلف طبقات کے درمیان محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندگان ان سے رابطے میں ہیں اور تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے بے چین ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ25 دسمبر کو کراچی میں تحریک انصاف کا کامیاب جلسہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سب سے پہلے اپنے اثاثے ظاہر کرکے نئی روایت قائم کی ہے اوردوسروں کو موقع دیا ہے کہ وہ بھی خود کو عوام کے سا منے پیش کریں تاکہ ملک کو ایک دیانتدار قیادت مل سکے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم حلقہ این اے 148 کے کونسلرز اور ناظمین کو ایوان وزیراعظم میں دعوتیں دے رہے ہیں تاکہ اپنے بیٹے کو منتخب کر وا سکیں۔ حکومت کو اپنے پتے کھیل لے ، تحریک انصاف بروقت صحیح فیصلہ کرے گی۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ارکان کو خوش آمدید کہا اور مبارک باد دی۔
خبر کا کوڈ : 120442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش