0
Friday 9 Dec 2011 23:55

کوئٹہ میں کالے شیشے والی گاڑیوں میں مسلح افراد کی بھرمار، شہریوں میں خوف و ہراس ایجاد

کوئٹہ میں کالے شیشے والی گاڑیوں میں مسلح افراد کی بھرمار، شہریوں میں خوف و ہراس ایجاد
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں‌ کالے شیشے والی گاڑیوں کی بھرمار، مسلح افراد دندناتے پھرتے ہیں۔ پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی۔ کوئٹہ میں‌ کالے شیشوں والی گاڑیوں کی بھرمار جس میں مسلح افراد دندناتے پھرتے ہیں پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے اس پر خاموشی اختیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کی بدستور بھرمار ہے اور ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود کالے شیشے والے گاڑیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ان گاڑیوں میں مسلح افراد دندناتے پھرتے ہیں جس سے شہریوں میں بھی خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ پولیس ان گاڑیوں کیخکلاف کاروائی کی بجائے شریف شہریوں کو گاڑی سے اتار کر تلاشی کے نام پر ان کی تذلیل کرتی ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے آئی جی پولیس اور آئی جی ایف سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوئٹہ میں کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں۔
خبر کا کوڈ : 120895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش