0
Saturday 10 Dec 2011 13:25

پاکستان کیساتھ تعلقات پیچیدہ لیکن لازمی ہیں، دوبارہ ملکر کام کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، امریکا

پاکستان کیساتھ تعلقات پیچیدہ لیکن لازمی ہیں، دوبارہ ملکر کام کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، امریکا
 اسلام ٹائمز۔ امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دوبارہ مل کر کام کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ جتنی جلد ممکن ہو سکے اسلام آباد سے پارٹنرشپ کی بحالی چاہتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ وکٹوریا نیولینڈ نے واشنگٹن میں معمول کی بریفننگ میں تسلیم کیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں تاہم دونوں ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور امریکا پاکستان سے مل کر کام کرنے کیلیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں جمعے کو پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے اسلام آباد میں پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی ہے، جس میں مہمند ایجنسی واقعے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے واضح کر دیا ہے کہ صدر زرداری کی بیماری کو کسی اور نظر سے نہیں دیکھا جا سکتا، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ امید ہے صدر زرداری جلد وطن واپس پہنچ کر اپنی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہیں مگر اس سے تعلقات لازمی ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے باوجود افغانستان میں مکمل تعاون کرنے کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاکستان سے تعلقات بحال کرنے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔ امریکا جانتا ہے کہ خطے میں امن کیلئے اسلام آباد کا تعاون کتنا اہم اور ضروری ہے۔ صدر آصف زرداری کے دورہ دبئی کے متعلق وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ ان کا دورہ خرابی صحت کے باعث تھا، کسی قیاس آرائی پر تبصرے کی ضرورت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 120998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش