0
Thursday 15 Dec 2011 23:56

انقلاب اسلامی نے نظریہ ولایت فقیہہ کو ذندہ کرکے اسلام اور مقصد کربلا کا احیاء کیا، علامہ زکی باقری

انقلاب اسلامی نے نظریہ ولایت فقیہہ کو ذندہ کرکے اسلام اور مقصد کربلا کا احیاء کیا، علامہ زکی باقری
اسلام ٹائمز۔ علامہ زکی باقری نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی نے نظریہ ولایت فقیہہ کو ذندہ کرکے اسلام اور مقصد کربلا کا احیاء کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ٹورنٹو کینیڈا سے آئے ہوئے مذہبی سکالر علامہ زکی باقری نے کراچی کمپنی اسلام آباد میں نوجوانوں کے لئے منعقدہ سوال و جواب سیشن میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر دور میں حسین ع اور یذید لعین کا آمنا سامنا رہا ہے۔ اور موجودہ دور میں انقلاب اسلامی حسینیت اور امریکہ یذیدیت کا استعارہ ہے۔ یذید وقت امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی دہشت گردی کا اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت ہوگا کہ عرب ممالک بالخصوص بحرین میں عوامی بیداری کی تحریک کو کچلنے کے لئے ظلم و بربریت کرتے ہوئے درجنوں مساجد کو شہید کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ایک بابری مسجد کی شہادت پر پوری امت مسلمہ سراپا احتجاج تھی، لیکن بحرین میں درجنوں مساجد کو مہندم کرنے پر مسلمانوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے یمن، مصر اور بحرین سمیت عرب ممالک میں اسلامی بیداری و عوامی تحریک کو چھپانے پر استعماری میڈیا کی منافقت کی بھرپور مذمت کی اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ روزانہ ایک یا دو گھنٹے پریس ٹی وی کی نشریات یا ویب سائٹ دیکھ کر باطل و استعمار کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کا تعین کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 122521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش