0
Monday 28 Sep 2009 11:00

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا،صدر زرداری

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا،صدر زرداری
نیو یارک:نیو یارک میں صدر آصف علی زرداری اور حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کے درمیان ملاقات ہوئی۔جس میں مسئلہ کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر زرداری اور حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کے درمیان ملاقات تقریبا 30 منٹ تک جاری رہی۔ جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی،بھارت میں پاکستان کے سفیر شاہد ملک اور سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر بھی شریک تھے۔ملاقات میں صدر زرداری نے میر واعظ عمر فاروق کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی مدد جاری رکھے گی۔اس موقع پر حریت کانفرنس کے چیئرمین نے صدرزرداری کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 12261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش