0
Wednesday 21 Dec 2011 00:18

صدر زرداری سے وزیراعظم گیلانی کی ملاقات، ملکی، بین الاقوامی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت

صدر زرداری سے وزیراعظم گیلانی کی ملاقات، ملکی، بین الاقوامی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے ملاقات کی۔ جس میں ملکی، بین الاقوامی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی موجود تھے، صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صدر کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت بہتر ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے ملک کی مجموعی صورتحال بشمول حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے صدر کو میمو گیٹ اور اعلیٰ عدالتوں میں زیر سماعت کیسسز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان فون کیا جس میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر بات ہوئی۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر سے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ صدر نے انڈونیشیا میں ڈوبنے والی کشتی میں 55 پاکستانیوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور اس واقعے کی متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

خبر کا کوڈ : 123901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش