0
Wednesday 21 Dec 2011 21:37

اب نواز شریف اور زرداری کی نہیں اسلامی انقلاب کی باری ہے، صاحبزادہ فضل کریم

اب نواز شریف اور زرداری کی نہیں اسلامی انقلاب کی باری ہے، صاحبزادہ فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ مرکزی دفتر میں سنی اتحاد کونسل کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نیٹو حملوں کے خلاف جمعتہ المبارک 23 دسمبر کو ’’یوم مذمت امریکہ‘‘ منائے گی اور 8 جنوری کو گوجرانوالہ میں تاریخی ’’دفاع پاکستان جلسۂ عام‘‘ منعقد ہو گا، بے لگام مہنگائی کا ذمہ دار صرف مرکز نہیں صوبے بھی ہیں، پاکستان میں 7 کروڑ 70 لاکھ افراد بھوک کا شکار ہیں، ہماری قومی بدنصیبی ہے کہ ہماری حکومت ہی نہیں اپوزیشن بھی مکمل طور پر ناکام ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ اب نواز شریف اور زرداری کی نہیں اسلامی انقلاب کی باری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ انقلاب اور تبدیلی کی فضا تیار ہو چکی ہے۔ سنی اتحاد کے چیئرمین نے مزید کہا کہ کرپٹ افراد کے اثاثے ضبط کئے جائیں اور بلوچستان کے دکھوں کا مداوا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی، بقا اور سلامتی سب سے زیادہ اہم ہے، اس لیے سیاسی قائدین قومی یکجہتی کا مظاہرہ کر کے ملک کو پارہ پارہ کرنے کی خواہشمند عالمی قوتوں کی سازش کو ناکام بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم معیشت ہی جمہوریت کی بقاء ہے، حکومت معاشی بحران کے خاتمے کے لیے حکومتی خرچے کم کرے اور ٹیکس چوری روکی جائے، ٹھوس منصوبہ بندی کر کے داخلی وسائل نہ بڑھائے گئے تو معیشت کا سنبھلنا مشکل ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ دوہری شہریت کے حامل افراد کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی کو مؤثر بنایا جائے اور دوہری شہریت کے حامل افراد کو الیکشن ہی نہیں سرکاری ملازمت کے لیے بھی نااہل قرار دیا جائے۔ 

خبر کا کوڈ : 124155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش