اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ فوج نہ تو اقتدار میں آنا چاہتی ہے اور نہ ہی کسی کی خواہش ہے، اقتدار پر قبضہ کرنا فوج کیلئے مشکل نہیں، لیکن آرمی چیف کے اس بیان سے ہر قسم کی غلط فہمیوں کا ازالہ ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان فوج کے کردار کو زیر بحث لانے کی بجائے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔