0
Tuesday 27 Dec 2011 18:52

چکوال سے حساس اداروں کے اہلکاروں کو مارنے والے 4 دہشت گردوں گرفتار کر لیا گیا

چکوال سے حساس اداروں کے اہلکاروں کو مارنے والے 4 دہشت گردوں گرفتار کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ چکوال کے علاقے پیر چنبل میں حساس اداروں کے 4 اہل کاروں کو مارنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نومبر 2011ء کے وسط میں پیر چنبل کے پہاڑی علاقے میں نامعلوم دہشت گردوں نے حساس اداروں کے چار اہل کاروں اور ایک سویلین کو فائرنگ کر کے مار ڈالا تھا، ذمہ داروں کو پکڑنے کیلئے مشترکہ ٹیم بنائی گئی تھی جس نے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لئے کام شروع کر دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس واقعہ میں کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کا دہشت گرد ڈاکٹر ارشد ملوث تھا جو قتل اور اغواء کی کئی وارداتوں میں پہلے ہی مطلوب تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے ڈاکٹر ارشد کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ ڈاکٹر ارشد کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی اور پاکستان میں مخالف فرقہ کے اہم رہنماؤں کے قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔
خبر کا کوڈ : 125563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش