0
Tuesday 27 Dec 2011 02:25

ڈیرہ اسماعیل خان، گرفتاری سے بچنے کے لئے 2دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا

ڈیرہ اسماعیل خان، گرفتاری سے بچنے کے لئے 2دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 دہشتگردوں نے پولیس کی گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ 2 کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا، ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان سید امتیاز شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ 2 روز قبل 3 سرکاری ملازمین کے اغواء کے بعد پولیس نے اغواء کاروں کا تعاقب کیا، جو مغویوں کو جنوبی وزیرستان لے جانا چاہتے تھے، اس دوران ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب ایک قصبے میں پولیس نے اغواء کاروں کو روک کر انہیں سرنڈر کرنے کا حکم دیا، تاہم ان اغواء کاروں جن کا تعلق مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان سے ہے کے انکار کے بعد فائرنگ کر کے دو کو ہلاک کر دیا جبکہ دو دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
خبر کا کوڈ : 125431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش