0
Saturday 3 Oct 2009 14:19

جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ البرادی آج تہران پہنچ رہے ہیں

جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ البرادی آج تہران پہنچ رہے ہیں
ویانا:جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے سربراہ محمد البرادی ایران کے دورے پر آج تہران پہنچ رہے ہیں جہاں وہ ایٹمی پروگرام کے حوالے سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ ویانا سے جاری ہونے والے آئی اے ای اے کے بیان کے مطابق محمد البرادی آج رات گئے تہران پہنچیں گے اور کل یورینیئم کی افزودگی سمیت مختلف امور پر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس سے پہلے جنیوا میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مذاکرات میں طے پایا تھا کہ ایران آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو نئے افزودگی پلانٹ کے معائنے کی پیشکش کرے گا۔ دوسری جانب ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ دوسرے افزدگی پلانٹ سے متعلق آئی اے ای اے کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے اس ضمن میں امریکی صدر براک اوباما،برطانوی وزیر اعظم گورڈن براوٴن اور فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کے بیانات پر شدید تنقید کی۔





خبر کا کوڈ : 12583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش