0
Saturday 31 Dec 2011 20:45

کراچی سے پنجابی طالبان سندھ کے امیر سمیت 5 دہشت گرد گرفتار

کراچی سے پنجابی طالبان سندھ کے امیر سمیت 5 دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور بینک ڈکیتیوں میں ملوث پنجابی طالبان کے سندھ کے امیر سمیت پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی غلام شبیر شیخ نے سی آئی ڈی سول لائنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں کو شاہ لطیف کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں میں پنجابی طالبان استاد اسلم گروپ کے سندھ کے امیر علاؤالدین عرف شاکر عرف ڈاکٹر، فرحان عرف علی، عامر عرف مفتی، محمد عرفان عرف معاویہ اور شاہ جہاں عرف عدنان عرف منا شامل ہیں۔ 

ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی کے مطابق ملزمان نے اہم شخصیات، پولیس افسروں، ججوں اور سرکاری عمارتوں کو بم دھماکوں کے ذریعے نشانہ بنانے کا انکشاف بھی کیا ہے جبکہ سینٹرل جیل میں گرفتار ساتھیوں کو چھڑانے کا بھی منصوبہ بندی کی تھی۔ ملزموں نے انکشاف کیا ہے کہ استاد اسلم گروپ سندھ کے امیر علاوالدین کو چودہ لاکھ روپے دے کر کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے روانہ کیا تھا۔ ملزموں سے ایک سو پینتالیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد، دو خودکش تیار شدہ جیکٹس، 23 راکٹ گولے ،تین کلاشنکوف، ایک ہزار گولیاں اور دس کلو کھاد بھی برآمد ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 126592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش