0
Thursday 5 Jan 2012 00:19

حامد کرزئی کا امریکا طالبان مذاکرات کا خیر مقدم

حامد کرزئی کا امریکا طالبان مذاکرات کا خیر مقدم
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ ان کا ملک طالبان کی جانب سے قطر میں رابطہ دفتر قائم کرنے اور امریکا طالبان مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ حامد کرزئی نے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے افغانستان میں جاری تشدد کے خاتمے میں مدد ملے گی اور ملک میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ ختم ہو گا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے امریکا کی طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کوششوں کی توثیق کی ہے۔ افغان صدارتی آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حامد کرزئی نے قطر میں طالبان کے دفتر کھولنے کے فیصلے کی بھی توثیق کی ہے۔ بیان کے مطابق افغانستان امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر متفق ہے اور ان مذاکرات کے حوالے سے قطر میں طالبان کے دفتر کے قیام پر بھی اعتراض نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 127735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش