0
Sunday 8 Jan 2012 01:20

الزامات ثابت کیے بغیر مجھے ملک دشمن قرار دیا گیا، حسین حقانی

الزامات ثابت کیے بغیر مجھے ملک دشمن قرار دیا گیا، حسین حقانی
اسلام ٹائمز۔امریکہ میں سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ وہ عدالتی کمیشن کو بلیک بیری کا پن کوڈ فراہم کرنے سمیت ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ سماء کے پروگرام زیر بحث میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر کا کہنا تھا کہ پہلے منصور اعجاز الزامات ثابت کرے، میں نے کسی کو نہیں کہا کہ کوئی میری حمایت میں بیان دے۔ سابق سفیر کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسی فضاء پیدا کر دی گئی ہے کہ میری جان کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکینڈل میں منتخب عوامی نمائندے کو نشانہ بنایا گیا۔ میمو معاملہ میں اصل ٹارگٹ صدر زرداری کی ذات ہے، سابق سفیر نے کہا کہ وہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ الزامات کے بعد یہ مناسب نہ تھا کہ وہ سفارتی ذمہ داریاں جاری رکھتے۔
خبر کا کوڈ : 128420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش