0
Monday 9 Jan 2012 01:18

میمو گیٹ کیس پر نواز شریف کا خواب پورا نہیں ہو گا، چوہدری شجاعت

میمو گیٹ کیس پر نواز شریف کا خواب پورا نہیں ہو گا، چوہدری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قائداعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو صدر پر اعتماد نہیں تو ان پر کس کو اعتماد ہے، میمو کیس کے ذریعے مخالفین کا صفایا نواز لیگ کا خواب ہی رہے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما احمد ریاض شیخ اور شبینہ ریاض شیخ کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میمو کیس سے مخالفین کو نیچا دکھانا نوازشریف کا خواب ہے جو صرف خواب ہی رے گا جبکہ صدر پر نواز شریف کے عدم اعتماد کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ پر کون اعتماد کرتا ہے۔ شجاعت حسین نے بتایا کہ انہوں نے نواز شریف کو ماضی میں تین مشورے دیئے انہوں نے کسی پر عمل نہیں کیا جبکہ مشرف کی وطن واپسی کے فیصلے کو بھی چوہدری شجاعت حسین نے اپنے انداز میں خوش آمدید کہا۔ پیپلز پارٹی کے قائدین کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے خلاف ہر حربہ استعمال کیا مگر ہم پھر بھی ملکی مسائل کے حل کے لئے ان سے بات چیت کو تیار ہیں۔ تقریب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق نے سینٹ اور عام انتخابات میں ملکر چلنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
 
چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ اُن کی پارٹی پہلے بھی اپنے پائوں پر کھڑی تھی اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ مانگنے کی ضرورت نہیں، سب کو نتیجے کا پتہ ہوتا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف اے پی سی بلائیں گے تو وہاں اُن سے ملاقات بھی ہو گی، چودھری شجاعت نے کہا کہ نواز شریف نے چاپلوسی، منافقت اور تکبر کو نہیں چھوڑا، صدر زرداری کی خوشی ہے کہ"میں" کے بجائے "ہم" کا لفظ بولتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 128749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش