0
Tuesday 10 Jan 2012 20:48

خیبر ایجنسی کے جمرود بازار میں بم دھماکا، 30 افراد جاں بحق، 50 زخمی

خیبر ایجنسی کے جمرود بازار میں بم دھماکا، 30 افراد جاں بحق، 50 زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کے جمرود بازار میں ریموٹ کنٹرول دھماکے سے 30 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے، زخمیوں میں سے ستائیس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ خاصہ دار فورس کے مطابق دھماکا باب خیبر کے قریب مرکزی جمرود بازار میں موجود پیٹرول پمپ کے قریب ایک سیاہ رنگ کی پک اپ میں ہوا جو بارود سے بھری ہوئی تھی، دھماکا ریمورٹ کنٹرول سے کیا گیا۔ دھماکے شدت اس قدر زیادہ تھی کہ آواز دور دور تک سنی گئی اور اردگرد موجود کئی ایک دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کر دی۔ دھماکے سے بازار میں بھگدڑ مچ گئی اور بازار میں موجود راہگیر بھی دھماکے کا نشانہ بنے، اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 30 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ50 زخمی ہیں، زخمیوں میں سے 27 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، دھماکے میں زخمی افراد کو پشاور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 129257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش