0
Wednesday 11 Jan 2012 00:31

اتحادی جماعتوں کا اجلاس، این آر او کو پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ

اتحادی جماعتوں کا اجلاس، این آر او کو پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر کے مطابق اجلاس میں این آر او پر عدالتی فیصلے سمیت اہم ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سینٹ انتخابات اور سول ملٹری تعلقات پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں جمرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے اور این آر او معاملہ پارلیمنٹ میں لانے سمیت ایوان کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتحادی جماعتوں سے ملکر قومی اسمبلی میں لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار، بابر غوری، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی، افراسیاب خٹک، سینیٹر اسرار زہری، منیر خان اورکزئی، سید خوشید شاہ، ڈاکٹر بابر اعوان، راجہ پرویز اشرف اور فرحت اللہ بابر شریک تھے۔

اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمیں سزائوں سے نہ ڈرایا جائے، قیمتی سال جیلوں میں گزار دیئے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے مشکل حالات میں بھی کبھی مفاہمت کی پالیسی نہیں چھوڑی۔ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، بابر غوری، اسرار اللہ زہری اور دیگر شامل ہیں۔ 

اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے قبل صدر اور وزیراعظم کے درمیان اہم ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی، جس میں دونوں رہنمائوں ملکی مسائل اور دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم کی زیرصدارت حکمراں اتحاد کے اجلاس نے این آر او معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر اور وزیراعظم کی ون ٹوون ملاقات کے بعد ایوان صدر میں اتحادی جماعتوں کے رہنما سرجوڑ کے بیٹھے۔ ایوان صدر میں ہونے والے اہم اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور حکومتی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما بھی شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر نے ہمیشہ مفاہمتی پالیسی کو فروغ دیا، بعض عناصر نان ایشوز کی سیاست کر رہے ہیں، صدر کو استثنٰی حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہموریت کو چار سال سے پٹری سے اتارنے کی سازش ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 129298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش