0
Sunday 15 Jan 2012 11:42

ملک بھر میں امام حسین ع کا چہلم انتہائی عقیدت سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں امام حسین ع کا چہلم انتہائی عقیدت سے منایا جا رہا ہے
 اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں امام حسین علیہ السلام کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ کراچی سمیت مختلف شہروں سے ماتمی جلوس برآمد ہونا شروع ہو گئے۔ کراچی میں چہلم امام حسین ع کے سلسلے میں ماتمی انجمنوں کے زیر اہتمام انچولی سے ماتمی جلوس برآمد ہوا۔ جس میں بچوں اور خواتین سمیت عزاداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی، عزاداران واقعہ کربلا کے شہداء کی یاد میں سینہ کوبی کرتے رہے، جلوس میں شہر کی پچاس سے زائد ماتمی انجمنوں نے شرکت کی، ماتمی جلوس امام بارگاہ شہدائے کربلا سے برآمد ہوا اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شہدائے معصومین پر اختتام پذیر ہوا۔
 
اس موقع سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔ چہلم امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر ایم اے جناح روڈ کی تمام دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ جلوس کے راستوں پر تمام گلیوں کو کنٹینرز کی مدد سے بند کر دیا گیا۔ چہلم امام حسین کی سکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ساوتھ مصطفٰی جمال قاضی نے کہا کہ مرکزی جلوس کے تمام راستوں پر گلیوں کو کنٹینرز کے ذریعہ بلاک کیا گیا ہے۔ دکانوں پر لگی سیلز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے سیلز کو دوبارہ چیک کیا جاتا ہے۔ مرکزی جلوس کے راستوں کو سراغ رساں کتوں کی مدد سے چیک بھی کیا جائے گا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا، سکھر، مظفرآباد، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ سمیت پورے ملک میں حضرت امام حسین ع کے چہلم کے مرکزی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر تمام شہروں میں سکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔
لاہور میں حضرت امام حسین ع کے چہلم کا مرکزی جلوس موچی گیٹ سے مجلس عزا کے بعد برآمد ہوا اور روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔ انتظامیہ نے جلوس کے روٹ سے ملنے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا ہے۔ راستوں اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ راستے میں آنے والی بلند عمارتوں پر بھی اہلکار تعینات ہیں۔ کراچی مں حضرت امام حسین ع کے چہلم کا مرکزی جلوس نشترپارک سے مجلس عزا کے بعد برآمد ہوا اور روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے حسینہ ایرانیان ن پر اختتام پذیر ہو گا۔ 

انتظامیہ نے جلوس کے روٹ سے ملنے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا ہے۔ جلوس کے راستوں اور نشتر پارک کے اطراف میں پولیس اور رینجرز کی پندرہ ہزار سے زائد کی نفری تعینات کی گئی ہے۔ راستے میں آنے والی دو سو سے زائد بلند عمارتوں پر اہلکار بھی تعینات ہیں۔ کوئٹہ میں حضرت امام حسین ع کے چہلم کا مرکزی جلوس ناصر آباد امام بارگاہ علمدار روڈ سے برآمد ہوا، جو رایتی راستوں سے ہوتا ہوا بہشت زینب پر اختتام پذیر ہو گا جبکہ ہزارہ ٹاون سے بھی جلوس برآمد ہوا جبکہ چہلم کے جلوس کے لئے کوئٹہ کو دو سرکل میں تقسیم کر کے تین ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 130392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش