0
Saturday 14 Jan 2012 20:38

اسلام آباد، چہلم امام حسین علیہ السلام عقیدت و احترام سے منایا گیا

اسلام آباد، چہلم امام حسین علیہ السلام عقیدت و احترام سے منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چہلم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس علم و ذوالجناح مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو اسلام آباد سے برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا، واپس اسی مقام پر اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس کے راستوں پر اسلام آباد پولیس اور پاک حیدری اسکائوٹس کے دستوں نے سخت سکیورٹی کے انتظامات کر رکھے تھے۔ جی سکس ٹو سیکٹر کے مختلف علاقوں سے علم و ذوالجناح اور تعزئیے کے جلوس برآمد ہوئے جو مرکزی جلوس میں شامل ہو گئے۔ انجمن دعائے زہراء نے عزادارن امام حسین ع کے لئے نیاز کا معقول انتظام کر رکھا تھا۔ لال کوارٹر چوک پہنچ کر زنجیر زنی کی گئی۔ جلوس میں کثیر تعداد میں بچوں اور خواتین نے بھی شرکت کی۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جلوس علم و ذوالجناح میں شرکت کی۔ اس جلوس میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ترجمانی سید قمر حیدر زیدی نے کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ رحمان ملک نے ماتمی جلوس کے لئے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اسلام آباد انتظامیہ نے قناتوں کی دیواریں بنا کر جلوس کو مکمل طور پر سیل کر رکھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 130235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش