0
Sunday 15 Jan 2012 23:58

جمہوریت کمزور سہی مگر فوجی بغاوت کا خطرہ نہیں، محمود اچکزئی

جمہوریت کمزور سہی مگر فوجی بغاوت کا خطرہ نہیں، محمود اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے سب کو مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنا اور ایک جمہوری پاکستان کی تشکیل نو کرنا ہو گی۔ ملک میں جمہوریت کمزور سہی لیکن کسی فوجی بغاوت کا خطرہ نہیں ہے، یہاں صرف کہنے کی حد تک آئین کا احترام کیا جاتا ہے۔ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو نیچا نہ دیکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت ایک بہترین نظام ہے اور سب اس پر متفق بھی ہیں مگر افسوس کہ یہاں جمہوریت کو پنپنے نہیں‌ دیا گیا، ملک کے موجودہ حالات میں جمہوریت کمزور سہی لیکن کسی فوجی بغاوت کا خطرہ نہیں‌ اور نہ ہی کسی جرنیل کی طرف سے ہوشمندی میں اس طرح کا کوئی اقدام اٹھایا جا سکتا ہے۔ 

ملک کی تمام جماعتوں کو واضح طور پر یہ کہنا چاہیئے کہ اگر فوج نے آئین کی خلاف ورزی کی تو وہ اسکے خلاف متحد ہو جائیں گی۔ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں کو چاہیئے کہ ایک دوسرے کو نیچا نہ دکھائیں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا جو اجلاس ہوا اس میں میاں نوازشریف، قاضی حسین احمد، حاصل خان بزنجو اور دیگر سیاسی رہنماوں نے شرکت کی سب کی رائے یہی تھی کہ کسی غیرآئینی اور غیرقانونی اقدام کی حمایت نہیں‌ کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھنے والے سیاستدانوں کو گراتے رہیں یہاں صرف کہنے کی حد تک آئین کا احترام کیا جاتا ہے ایک بیان میں ہمارا درجہ حرارت نہیں بڑھنا چاہیئے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہاں سیاست کو کیرم بورڈ اور ٹینس کا کھیل سمجھا جاتا ہے جو درست نہیں ہے۔ سب کو ملکر ملک کو بحرانوں‌ سے نکالنا اور نئے پاکستان کی تشکیل نو کرنا ہو گی ورنہ یہ ملک نہیں چلے گا۔
خبر کا کوڈ : 130602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش