0
Sunday 15 Jan 2012 23:09

کوئٹہ، چہلم کا جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بہشت زینب پر اختتام پذیر

کوئٹہ، چہلم کا جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بہشت زینب پر اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں آج نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسين علیہ السلام اور ان کے بہتّر باوفا اصحاب کا چہلم مذہبی اور اسلامی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ کوئٹہ میں چہلم کا مرکزی ماتمی جلوس رحمت چوک علمدار روڈ سے برآمد ہوا۔ شدید سردی کے باوجود عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کر رہے تھے۔ جلوس عزاء کے راستوں میں نیاز اور سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ جلوس صبح 10 بجے پنجابی امام بارگاہ سے برآمد ہوا جو قائدآباد، طوغی روڈ، سرائے نمک اور علمدار روڈ سے ہوتا ہوا ہزارہ قبرستان (بہشت زینب) پر اختتام پذیر ہوا۔
 
دریں اثناء ہزارہ ٹاون کے امام بارگاہ رضویہ سے مرکزی دستہ برآمد ہو کر مین علی آباد روڈ سے ہوتا ہوا ہزارہ ٹاون قبرستان پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جہاں امام جمعہ ہزارہ ٹاون علامہ محمد حسن مبلغ نے خطاب فرمایا۔ اس موقع پر مصباح الہدیٰ بلڈ بینک کی جانب سے فری بلڈ گروپ چیکنگ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ جلوس کی حفاظت کیلئے 3 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 130585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش